نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ،اللہ برکت ڈالے ؛سپیکر ایاز صادق 

Dec 23, 2024 | 12:25 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہاہے کہ مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کا اقدام خوش آئند ہے۔نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت ہے،سپیکر آفس کے دروازے ہمیشہ آپ اراکین کیلئے کھلے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مذاکرتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے،مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کیلئے مذاکرتی کمیٹی کو کھلے دل سے آگے بڑھنا ہوگا،ان کاکہناتھا کہ  سپیکر سیکرٹریٹ کمیٹی کی ہر طرح کی معاونت کرے گا، حکومت اور اپوزیشن کاکام ہے انہیں کرنے دیں،میری کوشش ہو گی کہ نیوٹرل رہ کر سہولت فراہم کروں، باقی جو ان کی مرضی ہوگی،کوشش ہے مذاکرات کامیاب ہوں اور ملک میں سیاسی استحکام آئے،پاکستان کی خاطر سارے ڈائیلاگ کی بات ہورہی ہے،مذاکرات کی کامیابی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی میرا کام نہیں ہے،مذاکرات کی کامیابی حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی پر منحصر ہے۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہاکہ حکومت کی سنجیدگی دیکھیں کہ کمیٹی میں ہر سیاسی پارٹی کے سینئرا راکین شامل ہیں،اللہ تعالیٰ برکت ڈالے میرا تو کام ہے سہولت فراہم کرنا، جو ڈیمانڈ دیں گے اس پر گفتگو ہوگی۔

مزیدخبریں