صدر لاہور ہائی کورٹ بار نے عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی مذمت کر دی

Dec 23, 2024 | 02:02 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر لاہور ہائی کورٹ بار اسد منظور بٹ نےعام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی مذمت کر دی۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد منظور بٹ نے کہا کہ وطنِ عزیز میں سول مارشل لاء چل رہا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کے اثرات اب آنا شروع ہو گئے ہیں۔ عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی مذمت کرتے ہیں۔آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو فیصلے جاری کرنے کی اجازت دی ہے۔

 "جنگ " کے مطابق صدر لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ عدلیہ کا وقار عوام کے سامنے بلند ہونا چاہیے، جوڈیشل کمیشن میں جسٹس مندوخیل کی رائے کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ جسٹس مندوخیل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز آئینی ججز ہیں اور ہم جسٹس مندوخیل کی اس بات کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم کسی قسم کی غیر آئینی یا غیر جمہوری بات یا قانون نہیں چلنے دیں گے، فل کورٹ کی ججمنٹ کو مسترد کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں