بدھ کو عام تعطیل کا اعلان

Dec 23, 2024 | 03:24 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے قائداعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  25 دسمبر کو ملک بھر میں تمام سرکاری ونجی دفاتر بند رہیں گے۔

 دریں اثنا سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی یوم قائد کے موقع پر 25 دسمبر 2024 کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔  

مزیدخبریں