رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

Dec 23, 2024 | 04:08 PM

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسداد دہشتگردی عدالت نے رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمہ کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی،ملزم ہاشم عباسی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
دوران سماعت رمنا پولیس کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے ملزم کے بیان کی روشنی میں دیگر ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔
بعدازاں عدالت نے ملزم کو 3 یوم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

مزیدخبریں