بہاولپور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بہاولپور میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ہسپتال انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان 12 روز قبل لڑکی کو تشویشناک حالت میں وکٹوریہ ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے، تشدد کے باعث متاثرہ لڑکی کے جسم پر گہرے زخموں نشانات پائے گئے اور گردے بھی فیل ہوچکے تھے۔
لواحقین نے بتایا کہ ملزمان نے مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی پر وحشیانہ تشدد کیا تھا، لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں پر تیزاب ڈالا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 12 روز قبل 24 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم غفران سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔