پی پی کے خلا ف پروپیگنڈابند کیا جائے ،تنویر اشرف کا ئرہ

پی پی کے خلا ف پروپیگنڈابند کیا جائے ،تنویر اشرف کا ئرہ

لاہور (سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین خصوصا" پیپلزپارٹی اور صدر مملکت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ میں مصروف شہباز شریف دراصل ©©©" چور مچائے شور" جیسی کیفیت کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں - میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اپنی ناقص کارکردگی ، ناکام منصوبوں اور لوٹ مار سے توجہ ہٹانے کی کوشش میں دوسروں پر الزام تراشیوں میں مصروف وزیر اعلی پنجاب کے پاس نہ تو عوام کا امنا کرنے کی ہمت ہے اور نہ ہی ان کے پاس سیاسی مخالفین کے خلاف کوئی ٹھوس یا حقیقی ایشو ہے اسی لئے وہ من گھڑت الزامات اور اخلاق سے عاری الفاظ و انداز گفتگو کے ذریعے عوام کی توجہ ہٹانے اور کھوکھلے نعروں ، جھوٹے وعدوں ، بلند بانگ دعووں سے اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں - انہوں نے کہا کہ عوام بہت باشعور ہیں اور وہ ساری شعبدہ بازیاں اچھی طرح سمجھ چکے ہیں - انہوں نے کہا کہ عوامی رد عمل اور عام انتخابات میں متوقع عبرتناک شکست کے باعث ن لیگی قیادت منفی طرز عمل اپنائے ہوئے ہے تاہم اس کا سب سے زیادہ نقصان بھی انہیں خود اور ان کی جماعت کو ہی پہنچ رہا ہے - انہوں نے کہا کہ خود کو مغل شہنشاہ سمجھنے والے معروضی حقائق سے نگاہیں چرا کر خود فریبی میں مبتلا ہیں انہیں جنگلہ بس سروس پر خطیر سرکاری وسائل لٹانے اور مہنگی رینٹل بس سروس کے ذریعے سرکاری خزانے کو مستقل نقصان پہنچانے کا قرار واقعی ©©" صلہ" عام انتخابات کے نتائج کی صورت میں بہت جلد ملنے والا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...