پارلیمینٹرینرکی ڈگریا ں لازمی چیک کی جائیں،سلمان احمد

پارلیمینٹرینرکی ڈگریا ں لازمی چیک کی جائیں،سلمان احمد

لاہور (چوہدری حسنین/الیکشن سیل) لاہورکے شہریوں نے قرار دیا ہے کہ وہ پارلیمنٹیرین کی ڈگریاں لازمی چیک کی جائیں اور جعلی ڈگریاں رکھنے والے دھوکے بازوں کو الیکشن لڑنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے اور ہمیشہ کے لئے نااہل قرار دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ”روزنامہ پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سروے میں کیا جس میں سلطان احمد کا کہنا تھا کہ ڈگریاں چیک ہونے کا مسئلہ نہیں ڈگریاں ہو بھی جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا ہمارے پارلیمنٹیرین کو ٹھیک ہونا چاہیے۔ شاہ رخ کا کہنا تھا کہ ڈگریاں چیک ہونی چاہیے یہ بہت اچھا ہے کیونکہ ڈگریاں چیک ہوں گی تو پتہ چلے گا کہ کون کیا ہے۔ ڈگریاں چیک ہونے سے ہمارے منسٹرز پڑھے لکھے ہوں گے تو ملک کیلئے بہتر پالیسیاں بنائیں گے اور ملک وقوم کیلئے اچھا سوچیں گے۔ اعجاز احمد خان اوراسلم کا کہنا تھا کہ ڈگریاں چیک ہونی چاہیے کیوں نہیںہونی چاہیے بلکہ ڈگریوں کے ساتھ ساتھ ان کی ہر چیز چیک ہونی چاہیے ان کی پراپرٹی، بینک بیلنس، ان کی گاڑیاں وغیرہ یہ سب ان کے پاس کہاں سے آیا آج جو یہ کروڑوں کے مالک بنے بیٹھے ہیں۔ یہ انہوں نے کہاں سے لیا ہے۔ ہمارے بات لے لیں ہمارا اپنا شوروم تھا لیکن اس حکومت کی وجہ سے پاس کچھ بھی نہیں بچا ہم کروڑوں کے مالک تھے اور آج ہم سڑک پر آگئے ہیں۔ جو لوگ غریب تھے وہ یا تو خود کشی کرجاتے ہیں اور جو تھوڑے بہت کاروبار والے ہیں وہ اپنے کاروبار بیچ کر سڑک پر آگئے ہیں۔ لیکن ان سیاست دانوں کو دیکھ لیں یہ کروڑوں اربوں روپے کے مالک بن بیٹھے ہیں عوام کا پیسہ لوٹ کر اپنی جیبوں میں بھر رہے ہیں تحسین صاحب کا کہنا تھا کہ ڈگریاں ضرور چیک ہونی چاہیے یہ ایک بہت اچھا فیصلہ ہے۔ ان سے پتہ چلے گا کون ٹھیک ہے اور کون چور، کیونکہ یہ جعلی ڈگریوں سے آگے آنے کا مقصد ہی کرپشن کرنا ہے کیونکہ جو ایک جھوٹ کی بنیاد پر آگے جاتا ہے وہ ملک کیلئے خاک سوچے گا کیونکہ اس کا پہلا قدم ہی حکومت میں کرپشن ہے۔ محمد علی نے کہا کہ ڈگریاں چیک ہونی چاہئیں کیونکہ ڈگریاں چیک ہونے سے بہت فرق پڑے گا علی رضا کا کہنا تھا کہ اگر کسی کی ڈگری جعلی ہو تو اس کو بھاری جرمانہ کرنا چاہیے اور آئندہ الیکشن سے بھی آﺅٹ کردینا چاہیے اور وہ دوبارہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکے۔ یہی ان لوگوں کی سزا ہے کیونکہ جو لوگ اپنے مالک کے ساتھ غداری کرتے ہیں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے اور عوام کو ذلیل کرنے والے ایک دن عوام کے قدموں تلے ہوں گے۔ امید ہے اس دفعہ ملک میں نمایاں تبدیلی آئے گی اور آئندہ انتخابات میں کچھ بہتر نتائج ملیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1