صدر کا اس بار پارٹی کارکنوں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے، عدنان ہنجرا

صدر کا اس بار پارٹی کارکنوں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے، عدنان ہنجرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے زونل نائب صدر چودھری عدنان اصغر ہنجرا، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی محمد اسماعیل بٹ، انسانی حقوق ونگ لاہور کے نائب صدر ملک یاسر اسلم اور ڈاکٹر زاہدہ کنول نے کہا ہے کہ کارکن ہی پارٹی کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں اس لئے ان کو مدنظر رکھتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار پارٹی کارکنوں کو جنرل الیکشن میں ٹکٹ دیئے جائیں گئے جو خوش آئند فیصلہ ہے پارٹی قیادت نے ہمیشہ نظریاتی کارکنوں پر مفاد پرستوں کو زیادہ اہمیت دی جس کی مثال سمیع اللہ خان اور سہیل ملک کی لڑائی میں پارٹی نے سہیل ملک کو قربانی کا بکرا بنایا اس سے عہدہ واپس لے لیا۔ مگر سہیل ملک آج بھی پارٹی کے نظریاتی کارکن ہونے کی وجہ سے اپنی جگہ ہی قائم ہے اور سمیع اللہ جسے مفاد پرست نواز لیگ میں شامل ہوگئے۔