ٹوٹی سڑکےں جابجا گندگی، بے ہنگم لٹکتی تارےں ، مختلف حلقوں کے مکین مسائل سے تنگ

ٹوٹی سڑکےں جابجا گندگی، بے ہنگم لٹکتی تارےں ، مختلف حلقوں کے مکین مسائل سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (رانا جاوید/الیکشن سیل) "مصری شاہ، شاہدرہ، نواں کوٹ، چونگی امرسدھو، بیگم کوٹ، بند روڈ، اچھرہ، سنت نگر لاہور کا سب سے گندا علاقہ کونسا©" کے عنوان سے ایک سروے کروایا تو یہ دلچسپ بات سامنے آئی کہ لاہور کا کوئی بھی شہری اپنے حلقہ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات سے مطمئن نہیں ہر شہری یہی مانتا ہے کہ اس کا حلقہ شہر کا سب سے گندا حلقہ ہے۔ مصری شاہ کے رہائشی سلمان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ لاہور میں سب سے گندہ علاقہ ہمارا ہے سڑکیں ٹوٹی ہوئی، گٹروں کا پانی باہر آرہا ہے گزرنا مشکل ہے اور ہمارے علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا بارہ دری روڈ شاہدرہ کے رہائشی محمد وسیم نے کہا کہ ہمارے علاقے میں گندگی کے ڈھیر ہیں اور بھینسوں کی وجہ سے گندگی پھیلی ہوئی ہے گلیوں کی حالت بہت خراب ہے پانی جگہ جگہ کھڑا ہے، میں سمجھتا ہوں لاہور میں سب سے گندا علاقہ ہمارا ہی ہے۔ بیگم کوٹ کے رہائشی بابر نے کہا ہمارے علاقے کی جو حالت ہے وہ لاہور میں سب سے گندی ہے ہمارے علاقے کے نمائندوں نے کبھی یہاں چکر نہیں لگایا اور پچھلے پانچ سال میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کروایا۔ اب وہ کس منہ سے ہمارے علاقے میں ووٹ مانگنے آئیں گے۔ سنت نگر کے رہائشی ندیم احمد نے کہا کہ ہمارے علاقہ کی سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہوئی ہیں بارش کے بعد یہاں سے گزرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ علاقے میں بجلی کی تاریں بازاروں میں لٹکی ہوئی کسی بھی وقت کسی حادثے کا موجب بن سکتی ہیں۔ ہمارے علاقے میں پینے کے پانی کا بڑا مسئلہ ہے، پانی زنگ آلود ہے اور گٹرون کے ڈھکن اکثر غائب ہوجاتے ہیں۔ چائنہ سکیم کے رہائشی وحید مکھن نے کہا یہاں پر نالے کے دونوں اطراف گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں، ٹاﺅن کمیٹی والے ان گندگی کے ڈھیروں کو نہیں اٹھاتے ہیں یہاں گندگی کا راج ہے، مکھیاں اور مچھرو شہریوں کو بیمار کررہے ہیں گلیوں میں پانی کے جوہڑ بنے ہوئے ہیں ہماری آبادی کے مکین گندے پانی میں سے گزر کر اپنے گھروں کو جاتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں چائنہ سکیم لاہور کا سب سے گندہ علاقہ ہے۔ بند روڈ کے رہائشی عبدالحمید نے کہا ہمارے علاقے میں ترقیاتی کام بالکل نہیں ہوئے، ہمارے علاقے کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں اور پینے کا پانی آلودہ ہوچکا ہے اگر دوسرے علاقوں کا موازنہ کریں تو ہمارا علاقہ سب سے گندہ ہے۔ ہمارے نمائندے ہماری کوئی بات نہیں سنتے بس وعدے پر ٹرخادیتے ہیں، پانچ سال گزر گئے مگر ہمارے علاقے میں کوئی کام نہیں ہوا۔ شاہدرہ ٹاﺅن کے رہائشی بابر نے کہا کہ ہم خود کو لاہور کے شہری کہلاتے ہوئے شرم محسوس کرتے ہیں یہاں پر بھینسوں کی کالونیاں ہیں گندہ پانی گلیوں میں پھرتا ہے کوئی ترقیاتی کام ہمارے نمائندوں نے نہیں کروایا۔ پچھلے پانچ سال ہم تو انتظار کرتے رہے کہ ہمارے مسائل حل ہوں گے مگر ہماری آواز کسی نے نہ سنی، رہائشی علاقوں میں بھینسوں کی وجہ سے گندگی کے پھیلتی ہے اور مچھروں کی بھرمار ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ بیماریوں کا شکار ہیں ہم جائیں تو جائیں کہاں، میں سمجھتا ہوں لاہور کا سب سے گندہ علاقہ شاہدرہ ٹاﺅن ہی ہے۔