کاہنہ میں شہریوں کا ناقص سیوریج سسٹم کیخلاف احتجاج

کاہنہ میں شہریوں کا ناقص سیوریج سسٹم کیخلاف احتجاج

لاہور (عوامی رپورٹر) کاہنہ میں شہریوں نے ناقص سیوریج سسٹم کیخلاف شدید احتجاج کیا فیروز پور روڈ دونوں اطراف کی سڑکیں بلاک کرکے نااہل انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ شروع کردیا جس کے باعث فیروز پور روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں متعدد ایمبولینسز بھی ٹریفک میں پھنس گئی جس کے باعث مریضوں کو ہسپتال پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں ناقص سیوریج سسٹم کے باعث شہریوں نے فیروز پور روڈ پر شدید احتجاج کیا شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے تین گھنٹہ سے احتجاج کر رہے ہیں اور کوئی حکام بالا ہم سے ملنے نہیں آیا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ناقص سیوریج سسٹم کے باعث گلیوں میں گندا پانی جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے متعدد بیماریاں جنم لے رہی ہیں نمازیوں کو گندے پانی کے باعث بہت سی دشواریاں پیش ہیں کپڑے غلاظت زدہ ہو جاتے ہیں اور کئی بار لوگ گندے پانی کے باعث پھسل کر گر گئے اور معمولی زخمی بھی ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد بار اعلیٰ انتظامیہ اور ارکان اسمبلی سے بھی اس بارے میں شکایت کی مگر ان کی طرف سے کسی بھی قسم کی جوابی کارروائی نہیں کی گئی احتجاجی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج سسٹم کو جلد از جلد بہتر بنایا جائے تاکہ گلیوں میں سکون دہ آمدورفت ہو سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...