بھنگالی کی اراضی فراڈ سے ڈی اےچ اے کو فروخت اینٹی کرپشن ریوینیو سٹاف کے خلاف مقدمہ درج

بھنگالی کی اراضی فراڈ سے ڈی اےچ اے کو فروخت اینٹی کرپشن ریوینیو سٹاف کے خلاف ...

لاہور (اپنے نمائندے سے) موضع لنگھالی میں زائد از حصہ اراضی کے انتقالات کا انکشاف ریونیو سٹاف نے مقامی مالکان کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے سینکڑوں کنال زائد از حصہ زمین ڈی ایچ اے کو فروخت کر ڈالی ۔جبکہ ریکارڈ میں ردو بدل کرنے اور وقفے وقفے سے زائد از حصہ کے انتقال کا اندراج کرنے میں ملوث پائے جانے والے ریونیو سٹاف اور مفادات حاصل کرنے والے مالکان کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا مزید معلوم ہوا ہے کہ موضع لنگھالی میں تعینات رہنے والے سابق پٹواری محمد افضل ریونیو آفیسر انجم اشرف اور قانگو شوکت چھوٹا نے اپنی تعیناتی کے دوران بڑے پیمانے پر ریکارڈ میں ردو بدل کرتے ہوئے بے ضابطگیاں کی اور سینکڑوں کنال زائد ا ز حصہ اراضی کے انتقالات درج کرتے ہوئے شہریوں کی ا یک قابل ذکر تعداد کو ان کے استحقاق سے زائد رقبہ کا مالک بنا ڈالا جس کے نتیجے میں وہ زمین ڈی ایچ اے کو فروخت کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا معاوضہ بھی وصول کیا گیا اور اپنے اثاثے بھی بنائے مزید معلوم ہوا ہے کہ موضع لنگھالی میں درجنوں ایسی متنازعہ اور لاوارث ....کو بھی ڈی ایچ اے بھی فروخت کیا گیا ہے جن کے مالکان آج تک منظر عام پر نہیں آ سکے ہیں اور ان میں سے بعض کے مالک اور کئی بیرون ممالک میں مقیم ہیں۔ موضع لنگھالی کے نمبردار محمد اجمل جو کہ محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل ہیں نے بھی بڑے پیمانے پر جائیداد بنائی ہے اور ریونیو سٹاف کے ساتھ ساز باز ہوئے کروڑوں روپے کا معاوضہ ڈی ایچ اے سے وصول کیا ہے جس کا انکشاف ہونے پر اس وقت کے انویسٹی گیشن آفیسر محکمہ اینٹی کرپشن شاہ رخ نیازی جو کہ مال اسسٹنٹ کمشنر قصور تعینات ہیں نے موقع لنگھالی کے ریونیو ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے اس فراڈ اور جعلسازی کا پردہ فاش کیا اور ریکارڈ میں ردو بدل کرنے میں ملوث پائے جانے والے پٹواری حلقہ محمد افضل ،قانگو شوکت چھوٹا اور ریونیو آفیسر انجم اشرف کے خلاف مقدمہ نمبر7/13 درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا تاہم ان کی تبدیلی کے بعد اعلیٰ سطح کا یہ کیس سرخ فتہ کی نذر ہو چکا ہے پٹواری حلقہ محمد افضل بلیک لسٹ ہونے کی وجہ سے آج کل پراپرٹی ڈیلر کا کام کر رہا ہے اور موضع لنگھالی میں تعیناتی کے دوران اتنی دولت کما چکا ہے کہ اب اس کو پٹوار سرکل کی ضرورت بھی نہ ہے اس طرح قانگو شوکت چھوٹا اس وقت ڈی سی او شیخوپورہ کے زیر نگرانی سطور قانگو کام کر رہا ہے جبکہ ریونیو افسر انجم اشرف بھی ضلع قصور میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1