دسمبر2012ءتک توانائی شعبہ میں زیر گردشی قرضوں کا حجم 872 ارب سے بھی تجاوز کرگیا

دسمبر2012ءتک توانائی شعبہ میں زیر گردشی قرضوں کا حجم 872 ارب سے بھی تجاوز کرگیا

لاہور(کامرس رپورٹر)دسمبر 2012 تک توانائی کے شعبے میں زیر گردش قرضوں کا حجم 872 ارب روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔وزارت خزانہ زرائع کے مطابق سال 2012 میں توانائی کے شعبے میں زیر گردش قرضوں کے حجم میں 62 فیصد کے قریب اضافہ دیکھا گیا۔ایک سال کے دوران بجلی کے بلوں کی عدم وصولی 100 ارب روپے تک پہنچ گئی۔بلوں کی عدم ادائیگی میں وفاق کے علاوہ صوبائی حکومتیں بھی شامل ہیں جبکہ نجی صارفین سے 54 ارب روپے سے زائد وصول کرنے ہیں۔سال 2012 میں حکومت کی جانب سے بجلی پر دی جانے دیئے جانے والے زر تلافی پر 234 ارب روپے خرچ کئے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...