پاکستان کی خبر پر کارروائی: موتا سنگھ کے پٹواری کی دوبارہ تعیناتی ختم

پاکستان کی خبر پر کارروائی: موتا سنگھ کے پٹواری کی دوبارہ تعیناتی ختم

لاہور (اپنے نمائندے سے) روزنامہ ” پاکستان “ کی خبر پر ایکشن کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سیٹلمنٹ آفیسر رانا خالد محمود نے موتا سنگھ میں پٹواری کی دوبارہ تعیناتی کا نوٹس لے لیا پٹواری ارشد علی سے ریکارڈ واپس لیکر موضع ٹھٹھر کے پٹواری خالد گجر کے حوالے کردیا مزید معلوم ہوا ہے کہ روزنامہ پاکستان میں گزشتہ روز 8 سالوں سے ایک ہی سرکل میں تعینات رہنے و الے پٹواری ارشد علی کی غیر قانونی تعیناتی اور پٹوار سرکل موتا سنگھ نتھا سنگھ میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے وقف املاک کی اراضی ڈی ایچ اے کو منتقل کرنے کی نشاندھی کی گئی تھی اور اس امر کا بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ مذکورہ پٹواری کوارڈی نیشن ڈسٹرکٹ گائیڈ نادر چٹھہ نے معطل کیا تھا تاہم کمشنر آفس نے مذکورہ پٹواری کو بحال کردیا اور اپنے اثر و رسوخ سے پٹواری حلقہ نے دوبارہ اسی سرکل آرڈر بھی کروا لئے تاہم ڈسٹرکٹ سیٹلمنٹ قیصر رانا خالد محمود نے خبر کی اشاعت پر نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ پٹواری کو سرکل برد کر دیا ہے اور موضع تھٹھڑ کے پٹواری خالد گجر کو موتا سنگھ نتھا سنگھ کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1