لائیو سٹاک کامحکمانہ سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

لائیو سٹاک کامحکمانہ سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل (توسیع) محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرمحمدنواز سعید کی زیرصدارت محکمانہ سرگرمیوں کاجائزہ لینے کے لیے میٹنگ کاانعقادہوا جس میں ڈاکٹر اسرارحسین چوہدری ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن، ڈاکٹرشاہد حسین بخاری ڈائریکٹراینیمل ڈیزیز رپورٹنگ اینڈ سرویلنس، ڈاکٹراکبرعلی ڈائریکٹر اینیمل ہیلتھ، ڈاکٹرعبدالحمیدقصوری ڈائریکٹر بریڈ امپروومنٹ، ڈاکٹرجاوید اقبال ڈائریکٹرآرسی سی ایس سی جھنگ، ڈاکٹرعبدالرحمٰن سینئر ریسرچ آفیسربفلوریسرچ انسٹیٹیوٹ پتوکی،ڈاکٹرغلام محی الدین سینئرریسرچ آفیسراینیمل نیوٹریشن سنٹرڈیرہ چاہل، ڈاکٹرشیخ عبدالرحمٰن ڈائریکٹرسمال ریومیننٹ ملتان اوردیگرڈائریکٹرزکے نمائندگان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں سینئرافسران کے ایڈاونس کورس، مقابلہ دودھ کاانعقاد، ویٹرنری ڈاکٹرز کی پوسٹنگ، فارمزپرگائےوں اور بھینسوںکے نرخ، سالانہ ترقیاتی پروگرام 2013-14، بجٹ کی ایکسیس اینڈسرنڈررپورٹ، جانوروںمیں بلیک کوارٹرویکسین کے استعمال، دفاترمیں سٹاف کی حاضری اورپابندی وقت کو یقینی بنانے کے امورپربحث کی گئی۔ میٹنگ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمدنوازسعیدڈائریکٹرجنرل(توسیع)نے کہاکہ ایڈوانس کورس کے دوران افسران ڈیوٹی پر حاضر سمجھے جائیں گے اوران کی غیرموجودگی میں دوسرے موجودہ سینئرافسران فرائض سرانجام دیں گے۔ 6تا8اپریل 2013میں بھونیکی پتوکی میں ہونے والے مقابلہ دودھ میں نیلی راوی بھینس اورساہیوال نسل کی گائے کے لیے قوائد و ضوابط مقرر کئے گئے اوریہ طے پایاگیاکہ مقابلہ دودھ میں20کلوگرام سے زیادہ دودھ دینے والی نیلی راوی نسل کی بھینس اورساہیوال نسل کی گائے کی رجسٹریشن کی جائے گی اورمقابلہ خوبصورتی میں درست بریڈ رکھنے والے جانورہی شامل ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چاردرجاتی سروس سٹرکچر زیرعمل لائے جانے کے بعدگریڈ 17سے18اور19میں ترقی پانے والے ڈاکٹرزکی پوسٹنگ کے لیے ریجنل ڈائریکٹرمحکمہ لائیوسٹاک کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق جانچ پڑتال کرکے رپورٹ محکمہ کو ارسال کریںاورجن اضلاع میںزائد ویٹرنری ڈاکٹرز کام کررہے ہیں ان کو دیگراضلاع میں شفٹ کرنے کی سفارشات پر غورکیاجائے۔ میٹنگ میں آئندہ سال کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبہ جات بھی زیربحث لائے گئے ۔ ڈائریکٹرجنرل(توسیع)نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مویشی پال حضرات کے مسائل کو مدنظررکھتے ہوئے جانوروںکی پیداواری صلاحیت بڑھانے، ایکسٹینشن سروسز کو بہترکرنے، بائیوگیس منصوبہ کے ذریعے بجلی پیداکرنے، چولستان میںڈیزیزفری زون کے قیام، اضلاع میںہسپتالوںکی درجہ بندی اورخواتین لائیوسٹاک فارمرزکی فلاح وبہبود کے منصوبہ جات کے لیے Concept Papers محکمہ کو جمع کروائے جائیں انہوںنے مزید کہاکہ دفاترمیں ڈیوٹی کے اوقات پر سختی سے عمل کیاجائے اورفیلڈ میں تمام سٹاف اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ مویشی پال حضرات کو بہترسے بہترسروسزفراہم کی جاسکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1