میرانی ڈیم سیلاب متاثرین کمیٹی نے اپنی سفارشات پلاننگ کمیشن کو بھجوا دیں

میرانی ڈیم سیلاب متاثرین کمیٹی نے اپنی سفارشات پلاننگ کمیشن کو بھجوا دیں

لاہور (پ ر) واپڈا ترجمان نے کہا ہے کہ پلاننگ کمیشن کی جانب سے میرانی ڈیم سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے فنڈز مختص کرنے کی غرض سے قائم کی گئی کمیٹی اپنے دوسرے اجلاس کے بعد دسمبر 2012ءمیں سفارشات منظوری کے لئے پلاننگ کمیشن کو بھجوا چکی ہے۔ بلوچستان کے اس وقت کے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت سید احسان شاہ کی زیر صدارت منعقدہ مذکورہ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل (انفراسٹرکچر) کمشنر مکران ڈویژن،چیف انجینئر (ویسٹ) واپڈا، پراجیکٹ ڈائریکٹر میرانی ڈیم کے علاوہ متاثرین کے تین نمائندے بھی شریک ہوئے تھے۔ سفارشات منظوری کے لئے پلاننگ کمیشن میں ہیں اور واپڈا ان کی جلد منظوری کے لئے پوری کوشش کر رہا ہے تاکہ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی ہو سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...