تحفظ ناموس رسالت محاذ کی اپیل پر پیر حسین شاہ پر حملے کیخلاف یوم احتجاج منایاگیا

تحفظ ناموس رسالت محاذ کی اپیل پر پیر حسین شاہ پر حملے کیخلاف یوم احتجاج ...

لاہور(سٹاف رپورٹر) تحفظ ناموس رسالت محاذ کے اپیل پر لاہور میں پیر سائیں حسین شاہ پر بم دھماکہ کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا اس سلسلہ میں تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے جامعہ رسولیہ شیرازیہ بلال گنج میں خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر سائیں حسین شاہ پر حملہ کرنے والوں کو اسلام دشمن قرار دےتے ہوئے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ عظیم روحانی بزرگ پیر سائیں حسین پر حملہ اسلام کے اصل چہرے پر حملہ ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ملزمان کو فوری طور پرگرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے انہوں نے صدر پاکستان ،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت بے نظیر بھٹو شہید کے روحانی مرشد کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت محاذ آج جمعہ لاہور میں پیر سائیں کے پوتے کی شہادت اور پیر سائیں حسین شاہ پر حملہ کے خلاف یوم احتجاج منائے گا ۔اس سلسلہ میں لاہور کی مساجد میں علماءومشائخ پیر سائیں حسین پر حملہ اور ان کے پوتے کی بلندی درجات کے لےے خصوصی دعائیں مانگیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1