بلا لا ئسنس کیمیکل فروخت کرنے والوں کےخلاف گرےنڈ آپریشن کا فیصلہ

بلا لا ئسنس کیمیکل فروخت کرنے والوں کےخلاف گرےنڈ آپریشن کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جاوید اقبال/جنرل رپورٹر) ضلعی حکومت نے صوبائی دارالحکومت میں لائسنس اور قاعدے قانون کے بغیر خطرناک کیمیکل فروخت کرنے و الوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے دوسری طرف ایسے کیمیکل کی خریدو فروخت کرنے والوں کی رجسٹریشن کے لئے حکم جاری کردیا ہے لائسنس اور رجسٹریشن نہ رکھنے والے کیمیکل کی دکانوں، گوداموں ،فاسٹ فوڈ اسی طرح نائٹرک ایسڈ 100 سے زائد خطرناک کیمیکل بغیر لائسنس فروخت کرنے والے کا گودام یا دکان سیل کردیا جائیگا اس سلسلے میں محکمہ ماحولیات،لیبر اور ٹاﺅنوں کی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو ہدایات کردی گئی ہیں کہ فی الفور کارر وائی کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت نے شہر بھر میں خصوصاً اندرون شہر میں بکنے والے خطرناک کیمیکل اور تیزابوں کا کاروبار کرنے والوں کا سروے شروع کروا دیا ہے جبکہ ایسے کیمیکل جو کسی بھی دہشت گردی یا دہشت گردی کے لئے تیار کئے گئے بمبوں میں استعمال کیا جائے ان کی فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کیمیکل دیگر غلط کاموں میں بھی استعمال ہوتے ہیں ان کو قانون کے دائرہ میں لایا جا رہا ہے لائسنس اور رجسٹریشن کی فیس 1000 سے 5000 مقرر کی گئی ہے اور اس کی تصدیق کروانا ضروری ہو گا لائسنس سروے مکمل ہونے کے بعد دکاندار اپنا کاروبار جاری رکھ سکے گا اس بارے میں دکاندار کو ایک مہینہ کا ٹائم دیاجا رہا ہے اور یہ بھی لازم ہے کہ فروخت کنندہ اور خرید کنندہ ان کا ریکارڈ مرتب کریں گے اور خریدتے وقت خرید کنندہ اپنے شناختی کارڈ نمبر یا کاپی دے گا اور کیمیکل کے استعمال کا مقصد بھی بتائے گا جبکہ کیمیکل کا ڈیلر ایک رجسٹر تیار کرنے کا پابند ہو گا۔ جس میں کیمیکل کا ریکارڈ درج کر یگا اس رجسٹر کو ہر مہینہ ضلعی حکومت یا اس کا نمائندہ چیک کریگا اور سالانہ بنیادوں پر اس کا مختصر ریکارڈ ضلعی حکومت میں جمع کروائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ 20 سے زائد ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں جبکہ خصوصی ٹاسک ٹاﺅنوں اور محکمہ ماحولیات کو سونپا جا رہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ لائسنس نہ رکھنے والے ضابطہ طور پر کاروبار نہیں کرسکیں گے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی کمشنر لاہور جواد رفیق ملک کا کہنا ہے کہ خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ان کا کہنا تھا کہ خطرناک کیمیکل کا ریکارڈ مکمل ضابطہ میں لایا جائیگا جس کے بعد غیر قانونی طور پر خریدو فروخت رک جائے گی اور اس کا استعمال بھی رک جائیگا۔