بلدیاتی انتخابات نہ کرانا آ ئین کی خلا ف ورزی ہے ،ظہیرالدین

بلدیاتی انتخابات نہ کرانا آ ئین کی خلا ف ورزی ہے ،ظہیرالدین

 لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے پارلیمانی لیڈر چودھری ظہیر الدین خاںنے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات نہ کروا کر آئین و عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی ۔5 سال عوام کے منتخب اداروں پر سرکاری ملازم بٹھانا جمہوریت کی نفی ہے۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ہاﺅس میں پارٹی عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری ظہیر الدین خا ں نے کہاکہ پنجاب کی موجودہ حکومت بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کا داغ لے کر رخصت ہو رہی ہے۔ پنجاب کے حکمران ، مشرف کی دشمنی میں ہی نیا بلدیاتی قانون بنا لیتے مگر زیادہ سے زیادہ اختیارات مٹھی میں بند رکھنے کی خواہش کی وجہ سے بلدیاتی اداروں پر ایڈمنسٹریٹرز کے ذریعے قبضہ کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے ناظمین کی وفاداریاں تبدیل کروانے کے لئے ان کی کرپشن کے اشتہارات چھپوائے ناظمین اور ہزاروں کونسلرز ن لیگ کے اس توہین آمیز رویے کو کبھی نہیں بھولیں گے، آئندہ عام انتخابات میں ناظمین اور کونسلرز اپنی توہین اور تذلیل کا بدلہ لیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1