پٹرول پمپوں پر چھاپے ، ناپ تول لے پیمانوں مےں گڑبڑ15سیل
لاہور ( لیاقت کھرل) شہر کے 31 پٹرول پمپوں پر ناپ تول کے پیمانوں میں گڑ بڑ، 15 سیل ، 16 پٹرول پمپوں کے مالکان کو وارننگ۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کے حکم پرڈی او لیبر چودھری محمد نعیم کی نگرانی میں محکمہ لیبر کی ٹیموں نے شہر کے 100 سے زائد پٹرول پمپوں پر ناپ تول کے پیمانے چیک کئے ہیں، جس میں چھاپہ مار ٹیموں نے گزشتہ چار دنوں کے دوران 31 پٹرول پمپوں پر ناپ تول کے پیمانوں میں گڑ بڑ پکڑ لی ہے۔ ڈی او لیبر کے مطابق ناپ تول میں گڑ بڑ کرنے والے پٹرول مپوں کو سیل کر دیا گیا ہے جس میں شادمان ، کینال روڈ، فتح گڑھ، جی ٹی روڈ، شالیمار لنک روڈ، ملتان روڈ سمیت دیگر علاقوں میں 31 پٹرول پمپوں پر ڈیزل اور پٹرول کی فروخت میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار جاری تھی، جس پر ان پٹرول پمپوں میں 15 پٹرول پمپوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور 16 پٹرول پمپوں کے مالکان کو وارننگ دی گئی ہے اور ایک ہفتہ میں ناپ تول کے پیمانے درست نہ کروانے پر ان پٹرول پمپوں کو بھی سیل کر دیا جائے گا۔