امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ایڈ کے بجائے ٹریڈ اور عوامی روابطہ ہر استوار کرے ، نواز شریف

امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ایڈ کے بجائے ٹریڈ اور عوامی روابطہ ہر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ثناءنیوز/این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف سے امریکی سینٹ کمیٹی کے چیئرمین اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی نے ملاقات کی۔امریکی سینٹ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین رابرٹ فینڈز نے جاتی عمرہ میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر امریکی سفیر رچرڈ اولسن، امریکی قونصل جنرل لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی خان اور سابق سفیر طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد نواز شریف نے اوبامہ انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ایڈ کی بجائے ٹریڈ، سرمایہ کاری ،دونوں ملکوں کے عوام کے باہمی روابط کی بنیاد پراستوار کرے‘ نواز شریف نے کہا کہ خطے کی پیچیدہ صورتحال میں دونوں ملکوں کیلئے لازم ہے کہ وہ نہایت قریب رہ کر اعتماد اورباہمی ادراک کے ماحول میں کام کریں۔خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر جامع انداز میں تبادلہ خیال کےا گےا۔محمد نواز شریف نے سینیٹر میننڈیز کو اس اہم عہدے پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کے پیشرو سینیٹر جان کیری جوکہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے نئے خارجہ سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں ، نے پاک امریکہ تعلقات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ نئے چیئرمین کی رہنمائی میں امریکہ کی پاکستان کیلئے پالیسی باہمی اعتماد اور دلچسپی پر مبنی ہوگی۔انہوں نے زور دیا کہ ساﺅتھ ایشیا جیسے حساس خطے میںاہم ملک پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف اور امن کے فروغ کیلئے خدمات کو تسلیم کیا جانا چاہیے اور انہیں تحسین کی نظر سے دیکھا جانا چاہیے۔سینیٹر میننڈیز نے ملاقات کیلئے نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے ان کی خدمات کے سبب وہ امریکہ کے نزدیک گہری عزت کے حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی سیاسی پیش رفت کو گہری دلچسپی سے دیکھ رہا ہے کیونکہ یہ ایک اہم موقع ہے اور پہلی مرتبہ پاکستان کے آئین کے مطابق ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو انتقال اقتدار ہو رہا ہے۔ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور میاں عباس شریف کی وفات پر تعزیت کی۔ طلال اکبر بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے۔ اس کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، انہوںنے کہا ہم جمہوری عمل کی مضبوطی چاہتے ہیں ۔صاف اور شفاف انتخابات سے ہی حالات ٹھیک ہوں گے۔

نواز شریف

مزید :

صفحہ آخر -