نہ اہل حکمرانوں کا ےوم حساب قریب ، عوام ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے بت گرادےں گے ، شہباز شریف

نہ اہل حکمرانوں کا ےوم حساب قریب ، عوام ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے بت گرادےں گے ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زر بابا چالیس چوروں کی لوٹ مار نے قوم کو بے حال کردیا ہے۔ زرداری اور ان کے حواری قومی دولت خوردبرد کرنے کی بجائے عوام کی بھلائی و فلاح و بہبود پر خرچ کرتے تو آج عوام اندھیروں میں زندگی نہ گزار رہے ہوتے۔ غربت، بیروزگاری اور بجلی کے اندھیروں نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ اسلام آباد کے حکمرانوں کی کرپشن کے نت نئے سکینڈل پر ہر پاکستانی پریشان ہے۔ 5 سالہ دور میں بدترین کرپشن کی بدولت نااہل حکمران عوام کی عدالت میں جانے سے خوف زدہ ہیں۔ 5 سال تک مفاہمت اور جمہوریت کے نام پر قومی وسائل بیدردی سے لوٹنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں۔ نااہل حکمرانوں کا یوم حساب قریب آ گیا ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے بت گرا دیں گے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 5 برس کے دوران زرداری کی نام نہاد مفاہمت نے ملک و قوم کو تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ نام نہاد مفاہمت کے نام پر لوٹ مار کی گئی اور جمہوریت کو بدنام کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ نااہل حکمران عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رینٹل پاور پراجیکٹ میں اربوں روپے لوٹے گئے، سرعام حاجیوں کی جیبیں کاٹی گئیں، 80 ارب کا فراڈ کرنے والے شخص کو بیرون ملک فرار کرایا گیا۔ عدالتی فیصلوں پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ حکومت نے بیڈ گورننس کی وہ مثال قائم کی ہے جو ملک کی 65 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔ کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے گئے ہیں۔ حکومت 5 برس گزرنے کے بعد بھی عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام سے کوئی سروکار نہیں، وہ صرف اپنی سیاسی دکانداری چمکا رہے ہیں۔ عوام حکمرانوں کے اصل عزائم سے بخوبی آگاہ ہیںاور وہ نااہل حکمرانوں کی کسی سیاسی چال میں نہیں آئیں گے۔عوام چوروں، لٹیروں اور ٹھگوں کو دوبارہ اقتدار میں نہیں آنے دیں گے اور کرپٹ حکمرانوں کا کڑا احتساب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوئی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کروا کر صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بے شمار ترقیاتی سکیمیں مکمل کی گئی ہیں اور آبادی کے تناسب سے بھی زائد ترقیاتی فنڈز جنوبی پنجاب کے اضلاع کیلئے خرچ کئے گئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے محض سیاسی ناٹک رچانے کیلئے ”بہاولپور جنوبی پنجاب“ کے صوبے کا شوشہ چھوڑا ہے لیکن جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔ جنوبی پنجاب کے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ قدرتی آفات میں کون ان کے دکھ درد میں ساتھ تھا اور کون لندن اور پیرس جا کر لوٹی ہوئی دولت کو بچانے میں مصروف تھا۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو سیلاب کے دوران تنہا چھوڑ دینے والے آج کس منہ سے ان کیلئے نئے صوبے کی بات کر رہے ہیں؟ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ 5 برس کے دوران صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے جس خلوص، محنت اور لگن سے کام کیا ہے اس کی بدولت پاکستان مسلم لیگ (ن) آج پورے ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے اور انشاءاللہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) برسراقتدار آ کر عوا م کو ان کا حق دے گی۔ آئندہ انتخابات میں عوام ایسی قیادت سامنے لائیں جو ملک و قوم کا درد رکھتی ہو۔ عوام کی خدمت کا موقع ملا تومحمد نواز شریف کی قیادت میں قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو بس سروس نے اپنے آغاز کے ساتھ ہی عوامی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں،روزانہ 75ہزارسے زائد افراد کا میٹرو بس سروس میں سفر کرنا اس جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم پر عوام کے بھرپور اعتماد کا برملا اظہار ہے‘ پاکستان کے اپنی نوعیت کے منفرد اور تاریخ ساز منصوبے سے عوام کی توقعات پوری ہوئی ہیں۔ مسافروں کو اعلیٰ معیار کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھایا جا رہا ہے اور مزیدبسیں ترکی سے منگوائی جا رہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافر میٹرو بسوں پر سفرکرکے اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔وہ میٹرو بس سسٹم کے آپریشنل امور کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس سسٹم کی عوام میں مقبولیت دیکھ کر ناقدین کے منہ بند ہو گئے ہیں۔ مےٹرو بس سروس ٹرانسپورٹ کے شعبے مےں اےک انقلاب ہے اور اس کا مقصد صرف عام آدمی کو فائدہ پہنچانا ہے۔11ماہ کی قلےل مدت مےں اےک گنجان آباد شہر مےں اےسا عظےم الشان منصوبہ برق رفتاری کے ساتھ مکمل کرکے گڈگورننس اور شفافےت کی اےک نئی مثال قائم کی گئی ہے۔ ڈکٹیٹر مشرف اور اس کے حواریوں کے سابق دور مےں ہر چھوٹے بڑے منصوبے میں لوٹ مار کی گئی۔ جگہ جگہ کرپشن کے جو قبرستان بنائے گئے ہم نے انہی قبرستانوں میں کرپشن کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے ترقی کے روشن مینارتعمےر کئے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ مشرف اور اس کے حواریوں نے اپنے دور میں 240 ارب روپے کی خطیر رقم سے ریپڈ ماس ٹرانزٹ کا منصوبہ صرف کاغذوں میں بنایا تھا اور اس منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری میں 60 کروڑ روپے کا گھپلا کیا گیا جبکہ پنجاب حکومت نے صرف 11 ماہ کی ریکارڈ مدت میں 30 ارب روپے کی لاگت سے ایک عظیم الشان منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اٹک سے لے کر رحیم یار خان تک کئی منصوبے نہایت دیانتداری اور شفاف طریقے سے مکمل ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پلان کے مطابق روٹ اور بس سٹیشنز کی صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو میٹرو بس سسٹم کے آپریشنل امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ لٹریری فیسٹیول ملک میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ضروری ہیں۔لاہورلٹریری فیسٹیول سے برداشت اورتحمل کے جذبات کو فروغ ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے آج الحمراءہال میں دوروزہ لاہورلٹریری فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں دانشوروں،ادیبوں، شاعروں اورسینئر صحافیوں سمیت بیرون ملک سے آئے وفود نے بھی شرکت کی۔وزیراعلیٰ نے لاہورلٹریری فیسٹیول کے منتظمین کو شاندار تقریب کے انعقادپرمبارکباد پیش کی ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میٹروبس سسٹم نے امیر اور غریب میں فرق ختم کردیاہے۔یہ نظام عام آدمی کے لئے ایک شاندار تحفہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں انتہاپسندی اور عدم برداشت کے رویوں کا خاتمہ ضروری ہے۔کرپشن اور مس گورننس کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان نہیں آرہے ہیں۔ پاکستان آج جن گھمبیر مسائل میں گھرا ہوا ہے،وہ ہماری اپنی غلطیوں کا شاخسانہ ہےں۔80کی دہائی میں اسلام اور کمیونزم کے درمیان نام نہاد جنگ لڑی گئی۔ملک کوآج تک اس نام نہاد جنگ کی قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں مذہب کے نام پر کئی گروہ بن چکے ہیں،لوگوں کے گلے کاٹے جارہے ہیںاور سرمایہ ملک سے باہر جارہا ہے۔ بیڈ گورننس اور ننگی کرپشن کے باعث مسائل مزید بڑھ چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مجھے ملک کے عوام سے بہت امیدیں ہیںاور مجھے یقین ہے عوام عام انتخابات میں پرعزم ، حوصلہ مند اور مخلص قیادت کو سامنے لائیں گے۔ کرپشن، انتہاپسندی اور دیگر مسائل حل ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ امن اور خوشحالی کا راستہ مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔ قوم کو آگے لیجانے کے لئے امن و خوشحالی کے راستے پر چلنا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے بیپسی سیدھاوا Bapsi Sidhwa، زہرہ نگہ Zehra Nigah اور انتظار حسین کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیئے۔وزیراعلیٰ نے تقریب کے دوران لاہور لٹریری فیسٹیول کے باقاعدہ افتتاح کا اعلان بھی کیا۔ فیسٹیول کے منتظمین نے وزیراعلیٰ کافیسٹیول کے انعقاد کے لئے سپورٹ فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -