قائم مقام گورنر سندھ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی بحالی کے بل پر دستخط کردیئے

قائم مقام گورنر سندھ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی بحالی کے بل پر دستخط کردیئے

کراچی (ثناءنیوز) قائم مقام گورنر سندھ نثار احمد کھوڑو نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1979ءکی بحالی کے بل پر دستخط کردیئے۔ یہ بل گزشتہ روز اسمبلی سے پاس کیا گیا تھا جس کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد الطاف حسین کی جانب سے لندن طلب کرنے پر براستہ دبئی لندن روانہ ہوگئے تھے اور سپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو قائم مقام گورنر سندھ بن گئے۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1979ءکی بحالی اور پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012ء کی منسوخی کے لئے بل گزشتہ روز سندھ میں پیش کیا گیا تھا۔ ایم کیو ایم نے بل کی شدید مخالفت کی تھی اور اسمبلی سے واک آﺅٹ کرگئی تھی۔ قائم مقام گورنر سندھ کی جانب سے بل پر دستخط کے بعد 1979ءکا بلدیاتی نظام پورے صوبہ سندھ میں بحال ہوگیا ہے۔ بل سندھ اسمبلی نے محکمہ قانون کو بھجوایا تھا اور محکمہ قانون یہ بل دستخطوں کے لئے گورنر ہاﺅس بھجوایا جہاںنثار احمد کھوڑو نے دستخط کردیئے۔ اب اس بل پر عمل کے لئے چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جس کے بعد قانون نافذ العمل ہوجائے گا۔

بل پر دستخط

مزید : صفحہ آخر