بلدیاتی آرڈیننس کی بحالی پی پی پی اور متحدہ کے خفیہ معاہدہ کا حصہ ہے: اعجاز الحق

بلدیاتی آرڈیننس کی بحالی پی پی پی اور متحدہ کے خفیہ معاہدہ کا حصہ ہے: اعجاز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہارون آباد ( آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ضیاءکے سربراہ و سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے کہا ہے سندھ میں بلدیاتی آر ڈیننس کی بحالی پی پی پی اور متحدہ کی آمدہ انتخابی میلہ لوٹنے کیلئے خفیہ معاہدہ کا حصہ ہے، اور ایک دوسرے پر تنقید محض ڈرامہ بازی ہے، پیپلز پارٹی کا بس چلے تو اسلام آباد کا نام بلاول آباد اور پاکستان کا نام زر داری استھان رکھ دے ‘ بانی پاکستان کے نام سے منسوب قائداعظم میڈیکل یونیورسٹی کو پیپلز پارٹی کے بانی کے نام سے منسوب کرنا انتہائی شرمناک ہے۔ وہ جمعہ کو مقامی صحافیوں سے ٹیلی فونک بات چیت کررہے تھے۔ اعجاز الحق نے کہا کہ اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ، اور گوادر پورٹ کو چین کے حوالہ کرنے کے معاہدے کرکے نئی حکومت کو تحائف دئیے ہیں کیونکہ ڈرون حملوں پر معذرت خواہانہ روئیے کی حامل حکومت دونوں بڑے پراجیکٹ پر بیرونی دباﺅ کا سامنا کرنے سے گریزاں تھی۔ مسلم لیگی راہنما ءنے کہاپائپ لائن منصوبہ، اور گوادر پورٹ معاہدات کے بعد فرقہ ورایت اور تشددکی آگ ملک کے دیگر حصوں تک پھیلانے کا خدشہ ہے اس لئے قومی قیادت کو صورت حال کے پیش نظر مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگاِ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کراچی اور کوئٹہ میں تشدد کے واقعات کو روکنے کے لئے سیاسی قائدین کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا، افواج پاکستان کو اس آگ میں گھسیٹنے سے مسائل حل نہ ہوں گے۔
اعجاز الحق

مزید :

صفحہ آخر -