بدعنوان حکمران عوام کو نہیں اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں، عبدالقدیرخان

بدعنوان حکمران عوام کو نہیں اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں، عبدالقدیرخان

اسلام آباد (این این آئی)تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ،مرکزی سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان نے کہا ہے کہ آج حکمران تو ہیں لیکن قوم کے سامنے قیادت موجود نہیں نادان اوربدعنوان حکمران عوام کونہیں اپنے آپ کوبیوقوف بنارہے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا جھوٹ کی سیاست کا دور گزرچکا اب جھوٹے وعدوں اور دلفریب نعروں پر قوم کو بیوقوف نہیں بنایاجاسکتا نیب زدہ سیاستدانوں کا بار بار سیاسی یوٹرن کا مقصد اقتدار تک رسائی حاصل کرنا جو محض خواب ہوگا انہوںنے کہا کہ قیام پاکستان کا واحد مقصد اس ملک اسلام کی تجربہ گاہ بنانا تھا ۔اس مقصد سے انحراف نے ہمیں آج تک مستحکم نہیں ہو نے دیا جمہوری پارٹیوں کو نیب زدہ شخصیات نے یرغمال بنارکھا ہے سیاست میں وراثت کے نظام نے جمہوریت کابیڑا غرق کرکے رکھ دیا رہنماﺅں کے روپ میں راہزنوں نے پاکستان کی تعمیر وترقی کے قافلوں کو دلدلوں میں دھنسانے کے سوا کچھ نہیں کیاقو م کا ہر فردمایوسی کی دلدل سے نکلے اور قیام پاکستان کے لئے جان،مال اورعزتوں کی قربانیاں دینے والوں کی لاج رکھتے ہوئے قائد اعظمؒ کے دیس کو تباہی کے دہانوں تک پہنچانے والے ہر مجرم کے وجود کو مٹانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرے -

ڈاکٹر قدیر

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...