ایبٹ آباد آپریشن میں ہمیں وہ سب نہیں ملا، جو چاہئے تھا، کیمرون منٹر

ایبٹ آباد آپریشن میں ہمیں وہ سب نہیں ملا، جو چاہئے تھا، کیمرون منٹر

 واشنگٹن (آن لائن)پاکستان میں سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن پرحملے کے بعد سب سے بڑی پریشانی بیرون ملک مقیم امریکوں کو محفوظ کرنا تھا۔ امریکا میں ایک ٹی وی چینل کوانٹرویو دیتے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ ہمیں وہ سب نہیں ملا جو ہمیں چاہئے تھا، اس کی وجہ پاکستان میں موجو د حکومت تھی جو سب کچھ نہیں دے سکتی تھی۔ ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد ان کی سب سے بڑی پریشانی پاکستان میں امریکی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا تھا۔ امریکا کو کرس سٹیون کی پالیسی پر عمل کرنا چاہئے جو انھوں نے لیبیا میں قتل ہونے سے پہلے اپنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے پاکستانی ایسے ہیں جو ہمارے نظام تعلیم، بزنس اور ہماری ثقافت کو پسند کرتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...