گورنر سندھ عشرت العباد کا جلد مستعفی ہونے کا امکان

گورنر سندھ عشرت العباد کا جلد مستعفی ہونے کا امکان

کراچی (این این آئی) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان جمعہ کی صبح لندن چلے گئے، گورنر سندھ کا جلد مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو لندن طلب کیا گیا تھا جس کے بعد وہ غیرملکی ائیر لائن ای کے 605کے ذریعے براستہ دبئی لندن چلے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ائیرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کیے بغیر چلے گئے، ان کے لندن جانے کے بعد سپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو قائم مقام گورنر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ قائم مقام گورنر سندھ 1979 کے بلدیاتی نظام سے متعلق بل پر بھی دستخط کردیں گے۔ گورنر سندھ چند ہفتے قبل بھی لند ن کے دورے پر گئے تھے۔

امکان

مزید : صفحہ آخر