فاٹا میں مکمل امن ہے ، قبائل اپنے علاقوں کو واپس چلے گئے : گورنر خیبرپختونخواہ

فاٹا میں مکمل امن ہے ، قبائل اپنے علاقوں کو واپس چلے گئے : گورنر خیبرپختونخواہ
فاٹا میں مکمل امن ہے ، قبائل اپنے علاقوں کو واپس چلے گئے : گورنر خیبرپختونخواہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا ہ انجینئر شوکت اللہ نے کہا ہے کہ فاٹا میں مکمل امن قائم ہو گیا ہے اور 80 فیصد قبائل اپنے علاقوں کو واپس جا چکے ہیں۔ فاٹا ٹرائبل یونین کی تقریب سے خطاب اور میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا ہ انجینئر شوکت اللہ کا کہنا تھا کہ طالبان نے مذاکرات کی بات کی ہے اوراس سلسلے میں آل پارٹیز کانفرنس بھی ہوگئی ہے ،انشاءاللہ معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ ناراض لوگوں سے بات چیت کرکے ان کے مسائل حل کریں گے، فاٹا میں کافی چیزوں کا قبلہ درست نہیں ۔گورنرنے کہا کہ فاٹا میں قبائلیوں کو سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملانا چیلینج ہے ۔

مزید : قومی