سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 30پاکستانی ماہی گیر گرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات کی سمندری حدود میں کچھ کے مقام پر 30 پاکستانی ماہی گیروں کو بھارتی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیااور اُن کی کشتیاں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ بارڈر سیکیورٹی فورس نے بتایا کہ بھارتی سمندری حدود میں گرفتار کئے گئے پاکستانی ماہی گیروں کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ان ماہی گیروں کو کوتیشوار لایا گیا جہاں سے انہیں گجرات پولیس کے حوالے کردیا گیا۔