خانیوال میں مبینہ پولیس مقابلہ ، دو ڈاکو مارے گئے

خانیوال میں مبینہ پولیس مقابلہ ، دو ڈاکو مارے گئے
خانیوال میں مبینہ پولیس مقابلہ ، دو ڈاکو مارے گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

خانیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) تحصیل کبیروالا میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکومارے گئے ہیں ۔ڈی پی او رائے اعجاز کھرل کے مطابق کبیر والا کے نواحی علاقے نواں شہر میں دو ڈاکو دکان میں ڈکیتی کے بعد فرار ہوئے جبکہ ایک اور جگہ پرشہری سے موٹر سائیکل چھین رہے تھے کہ تعاقب کرنے والی پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو مارے گئے ۔نجی چینل کے مطابق ہلاک ہونے والا ایک ڈاکو وسیم قتل،ڈکیتی اور اغوا کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

مزید : خانیوال