شائقین کی پسند اور خواہش پر کرکٹ کھیلتا رہوں گا: شاہد آفریدی

شائقین کی پسند اور خواہش پر کرکٹ کھیلتا رہوں گا: شاہد آفریدی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ جب تک فٹ ہیں اور شائقین انہیں پسند کرتے ہیں وہ کھیلتے رہیں گے۔ اپنے ریسٹورنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ ریسٹورنٹ بزنس میں آنے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ کرکٹ ایک عارضی چیز ہے لیکن وہ ابھی کرکٹ نہیں چھوڑ رہے، جب تک فٹ ہیں کھیلتے رہیں گے ،کسی کو کہنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کہ کرکٹ چھوڑ دیں۔ اُن کاکہناتھاکہ ٹی 20 کے ساتھ ون ڈے ٹیم کا حصہ بننے پر خوش ہیں ، اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ساتویں نمبر پر آکر ہمیشہ بوم بوم نہیں کیا جاسکتا۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...