حکمران مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئے ،عوام

حکمران مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئے ،عوام
حکمران مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئے ،عوام

  

لاہور (بابر بھٹی/الیکشن سیل) لاہوریوں نے بروقت انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے پاک آرمی کے بیان کی تائید کی ہے اور کہا ہے کہ ملک میں بروقت انتخابات ہونے چاہیے۔ کیونکہ آرمی جو ہمارے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہے ۔ان کو سرحدوں پر ہی ہونا چاہےے۔ ان خیالات کا اظہار شہریوں نے ”روزنامہ پاکستان“ کے سروے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا جس میں چوہدری اشرف نے کہا کہ الیکشن ہونے چاہیے اور شفاف ہونے چاہیے لیکن ایسی جمہوریت سے آمریت سو بار بہتر ہے جس میں نہ پانی نہ گیس نہ بجلی اور نہ ہی کوئی روزگار کے مواقع ہیں۔ پرویز مشرف کے دور میں ڈالر 60روپے کا تھا اور کبھی تجاوز نہیں کیا لیکن موجودہ جمہوریت میں ڈالر 100روپے کا ہے اور ہماری کرنسی خطرناک حد تک ڈی ویلو وہوچکی ہے جس سے کاروبار کا جنازہ نکل گیا ہے۔ عمران طاہر کا کہنا تھا کہ الیکشن ضرور ہونے چاہیے اور صاف شفاف ہونے چاہیے اور بروقت ہونے چاہیے اسی میں ملک وقوم کی بقاءہے۔ محمد علیم کا کہنا تھا کہ مارشل لاءآنا چاہیے تاکہ کاروبار کے حالات بہتر ہوسکے کیونکہ جمہوریت سے پچھلے پانچ سالوں میں دیکھ لیںکہ پاکستان کے حالات کہاں سے کہاں پہنچ گئے ہیں۔ ملک کی کرنسی اتنی ڈی ویلیوہوگئی ہے کہ یہ ملکی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ مستنصر حسین کا کہنا تھا کہ الیکشن ہونے چاہیے اور بروقت ہونے چاہیے۔ ملک محمد علی کا کہنا تھا کہ جہاں تک فوج کا سوال ہے تو فوج ہماری حفاظت کیلئے ہے اور ہمارے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہے۔ لہذا فوج کو الیکشن میں انٹر فیئر نہیں کرنا چاہیے۔محمد سلیم کا کہنا تھا کہ یہ فوج کا بہت اچھا فیصلہ ہے کہ الیکشن ہونے چاہیے اور بروقت ہونے چاہیے کیونکہ فوج ہماری حفاظت کیلئے ہے نہ کہ ہم پر حکومت کرنے کیلئے اگر فوج حکومت میں آتی ہے تو سرحدوں کی حفاظت کون کرے گا اور ملک کو کون چلائے گا۔ فوج نے جو فیصلہ کیا ہے بہت اچھا کیا ہے لیکن یہ ہمارے حکمرانوں کو سوچنا چاہیے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے اور اس کی عوام کو کیسے فائدہ پہنچانا ہے اور یہ نہیں کہ عوام کو ذلیل کرنا ہے کیونکہ یہ جوکررہے ہیں اس سے تو عوام نے فوج کو ہی بلانا ہے اور جب کوئی جرنیل ملک کو چلانے کی کوشش کرتا ہے تو حکمران اس کو چلانے نہیں دیتے پھر کہتے ہیں کہ فوج غلط ہے۔ لہذا دونوں کو ہی اپنی اپنی ڈیوٹیاں صحیح طریقے سے سرانجام دینی چاہیے۔ اسی میں ملک وقوم کی بقاءہے۔ غلام دستگیر کا کہنا تھا کہ الیکشن ہونے چاہیے ۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳