یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان ہے۔وزارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول دوروپے80پیسے فی لٹرمہنگاہونے کاامکان ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ڈیزل تین روپے ،لائٹ ڈیزل دوروپے40پیسے، مٹی کاتیل دوروپے جبکہ ہائی اوکٹین ساڑھے تین روپے فی لٹر مہنگاہوسکتاہے۔