افغانستان میں فوج کی تعداد سے متعلق ہونیوالا نیٹو کے وزرائے دفاع کا اجلاس بے نتیجہ ختم

افغانستان میں فوج کی تعداد سے متعلق ہونیوالا نیٹو کے وزرائے دفاع کا اجلاس بے ...
افغانستان میں فوج کی تعداد سے متعلق ہونیوالا نیٹو کے وزرائے دفاع کا اجلاس بے نتیجہ ختم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں 2014 ءکے بعد نیٹو کی فوج کی تعداد کے بارے میں برسلز میں ہونیوالا نیٹو کے وزرائے دفاع کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔بیلجیم میں ہونے والے اجلاس کا مقصد اس بات کا تعین کرنا تھا کہ 2014ءکے بعد نیٹو کی کتنی فوج افغانستان میں رہے گی لیکن کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹو ممالک رفتہ رفتہ افغانستان سے اپنی فوج نکال رہے ہیں اور افغان فوج کو قیام امن کی ذمہ داریاں سپرد کر رہے ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا کہ اجلاس میں مختلف شعبوں میں نیٹو کی فوج رکھنے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔

مزید : بین الاقوامی