نوشہرہ میں موٹر وے پرپولیس موبائل پر حملہ ، ایک اہلکار شہید ، جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آورہلاک ، شناخت ہوگئی

نوشہرہ میں موٹر وے پرپولیس موبائل پر حملہ ، ایک اہلکار شہید ، جوابی کارروائی ...
نوشہرہ میں موٹر وے پرپولیس موبائل پر حملہ ، ایک اہلکار شہید ، جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آورہلاک ، شناخت ہوگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹر وے پر رشکئی کے قریب پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ زخمی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاگیاہے ۔ حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ڈی پی او محمد حسین کے مطابق پشاور اسلام آباد موٹر وے پر کرنل شیرخان انٹرچینج کے قریب کوبرا پولیس کے اے ایس آئی جمشید اپنے تین ساتھیوں سمیت معمول کی گشت پر موجود تھے کہ موٹرسائیکل سوار دو حملہ آوروں نے پہلے دستی بم پھینکے اور پھر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اہلکار ناصر شہید اور تین زخمی ہوگئے ۔زخمی پولیس اہلکاروں کی بھرپورجوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور مارے گئے ۔سی سی پی او پشاور امتیاز الطاف کے مطابق مرنے والے ایک حملہ آور سے مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کا کارڈ ملاہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے دو دستی بم ، دو کلاشنکوف اور دو پستول ملے ہیں ۔ حملے کے بعد فورسز کی بھاری نفری طلب کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیاہے جس کی سربراہی خود ڈی پی او کررہے ہیں ۔ نجی چینل کے مطابق شبہ ظاہر کیاجارہاہے کہ شدت پسندوں کے مزید ساتھی علاقے میں ہوسکتے ہیں ۔

مزید : نوشہرہ /اہم خبریں