بے نظیر قتل کیس : اثاثے منجمد کیے جانے کیخلاف صہبا مشرف کی درخواست مستردکرنے کا فیصلہ عدالت نے واپس لے لیا

بے نظیر قتل کیس : اثاثے منجمد کیے جانے کیخلاف صہبا مشرف کی درخواست مستردکرنے ...
بے نظیر قتل کیس : اثاثے منجمد کیے جانے کیخلاف صہبا مشرف کی درخواست مستردکرنے کا فیصلہ عدالت نے واپس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) اثاثے منجمد کیے جانے کیخلاف عدالت نے سابق خاتون اول صہبا مشرف کی درخواست خارج کرنے سے متعلق عدالت نے فیصلہ واپس لے لیاجبکہ آئندہ سماعت پر بے نظیر قتل کیس سے متعلق جرح کیلئے چار گواہان کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ۔بے نظیر قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمان نے کی ۔ دوران سماعت جائیداد ضبطگی کے عدالتی احکامات کیخلاف انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف نے درخواست دائر کی تھی جسے وکیل صفائی الیاس کے پیش نہ ہونے پر عدالت یکطرفہ فیصلہ سناتے ہوئے خارج کردیاتاہم بعدازاں وکیل کے معاون کی استدعا پر عدالت نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور صہبامشرف کو دستاویزات فراہم کرنے کیلئے دو مارچ تک کی آخری مہلت دیدی ۔ ہفتہ کو ریسکیو 1122کے انچارج ڈاکٹر عبدالرحمان اور فائربریگیڈ افسر غلام محمد ناز پر بے نظیر قتل کیس سے متعلق جرح مکمل کرلی گئی جبکہ آئندہ سماعت پر مزید چار گواہان کو ریکارڈسمیت طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت25 فروری تک ملتوی کردی گئی۔