بھارتی جنو ن کم نہیں ہوا، رات کی تاریکی میں بھی جنگی مشقیں
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ نے پہلی بار دن رات جنگی مشقوں کا آغاز کردیاہے جس میں نئی جنگی صلاحیتوں کو روشناس کرایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی جنون سر چڑھ کربول رہاہے اور یہ سنسنی خیز جنگی مشقیں راجھستان کے صحرا میں پوکھران رینج کے علاقے کی جاری ہیں جن میں دو سو سے زائد جنگی جہازوں نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر بھارتی ایئر فورس کے پبلک ریلیشن آفیسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس اہم اور بڑی نوعیت کی جنگی مشقوں میں ہم نے مختلف پہلوو¿ں سے دفاعی صلاحیتوں کا احاطہ کیا ہے۔ان مشقوں میں ہیلی کاپٹرز، زمین سے فضا میں داغے جانے والے میزائل اور فضا سے زمین پر داغے جانے والے میزائل کی بھی کارکردگی جانچی گئی۔