طالبان امن مذاکرات چاہتے ہیں ،ہمیں مثبت جواب دینا چاہئے:مولانا فضل الرحمان

طالبان امن مذاکرات چاہتے ہیں ،ہمیں مثبت جواب دینا چاہئے:مولانا فضل الرحمان
طالبان امن مذاکرات چاہتے ہیں ،ہمیں مثبت جواب دینا چاہئے:مولانا فضل الرحمان

  

 لاہور ( ما نیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طالبان امن مذاکرات چاہتے ہیں ،ہمیں مذاکرات کا مثبت جواب دینا چاہئے ۔منور حسن کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ28فروری کو تمام سیاسی پارٹیوں کا اجلاس بلائیں گے اور اسی سلسلہ میں جماعت اسلامی کو شمولیت کی دعوت دینے آئے ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ امن و امان ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، قیا م امن کے لیے ہر جگہ کوشس کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے 25تاریخ کو ملاقات طے ہے ، فاٹا کے قبائل نے مشترکہ جرگہ تشکیل دیا ہے تاہم  وہ سیاسی جماعتوں کی حمایت چاہتے ہیں ، طالبان کے مذاکرات کا مثبت جواب دینا چاہئے ۔انہوں نے کہا ایک لابی نے انتخابات ملتوی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ نا کام ہوئی ۔جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے کہا کہ حالات سے نبر دآزما ہونے کو تیار ہیں ،مولانا فضل الرحمان نے اعتماد میں لیا ہے ۔

مزید : لاہور