کوئٹہ میں مذہبی جماعت کی ریلی پر فائرنگ، بچے سمیت سات افرادزخمی

کوئٹہ میں مذہبی جماعت کی ریلی پر فائرنگ، بچے سمیت سات افرادزخمی
کوئٹہ میں مذہبی جماعت کی ریلی پر فائرنگ، بچے سمیت سات افرادزخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دالحکومت کے لیاقت بازار میں اہل سنت والجماعت کی ریلی پر فائرنگ سے ایک بچے سمیت سات افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق اہل سنت والجماعت کی ریلی مین لیاقت بازار سے گزررہی تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کی زدمیں آکر سات افرادزخمی ہوگئے ۔ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ہسپتال کو پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لے لیا تاکہ مزید کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے ۔ فائرنگ کے بعد سول ہسپتال میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جبکہ اہل سنت والجماعت کے کارکنان جناح روڈ پر نعرے بازی اور احتجاج کررہے ہیں ۔

مزید : کوئٹہ