پرویز مشرف کی پارٹی کا اجلاس دبئی میں28 فروری کوطلب

پرویز مشرف کی پارٹی کا اجلاس دبئی میں28 فروری کوطلب
پرویز مشرف کی پارٹی کا اجلاس دبئی میں28 فروری کوطلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد سابق فوجی صدر  پرویز مشرف نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس28 فروری کو دبئی میں طلب کرلیا ہے۔ ترجمان آل پاکستان مسلم لیگ آسیہ اسحاق کے مطابق اجلاس میں پرویز مشرف کی وطن واپسی کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔پرویز مشرف وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان اگلے روز یکم مارچ کو پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس میں نگران حکومت کے قیام جبکہ آئندہ عام انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں سے درخواستوں کی طلبی سمیت دیگر ا±مور پر غور کیا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -