نگران حکومت میں ریٹائرڈ ججوں کو نہ لیا جائے تو بہتر ہے:عاصمہ جہانگیر

نگران حکومت میں ریٹائرڈ ججوں کو نہ لیا جائے تو بہتر ہے:عاصمہ جہانگیر
 نگران حکومت میں ریٹائرڈ ججوں کو نہ لیا جائے تو بہتر ہے:عاصمہ جہانگیر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ پان کی دکان سے لے کر نگران وزیر اعظم کے عہدے تک ریٹائرڈ ججوں کے ہی نام لئے جا رہے ہیں اور مجھے وزیر اعظم بننے کا کوئی شوق نہیں ہے ۔ ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ریٹائرڈ جج خود کو ریٹائرڈ ہی سمجھیں تو ٹھیک ہے اور نگران حکومت میں ریٹائرڈ ججوں کو نہ لیا جائے تو بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ملک اور قوم کی خاطر عہدے لے تو لیتے ہیں لیکن ملک و قوم کی خاطر چھوڑتے نہیں۔ان کا کہا ہے کہ موجودہ امن امان کی خرابی اور معیشت کی تباہی کے ذمہ دار آمرانہ ادوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل برقرار رہا تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔

مزید : لاہور