میٹرو بس کی ’سلطنت ‘ میں گھسنے والی کار کو تین ہزار روپے جرمانہ
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) میٹرو بس کے روٹ پر نجی کار گھس گئی جسے پولیس نے پکڑ کر تین ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ پولیس کے مطابق تیز رفتار کار کلمہ چوک کے قریب میٹرو بس کے روٹ پر چڑھ گئی جسے قذافیسٹیشن کے قریب روک لیا گیا اور تین ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا ۔ اس روٹ پر کسی گاڑی کیخلاف یہ پہلی قانونی کارروائی ہے۔