جس نے کینسر کرانا ہے وہ بال رنگ لے ۔ ۔ ۔

جس نے کینسر کرانا ہے وہ بال رنگ لے ۔ ۔ ۔
جس نے کینسر کرانا ہے وہ بال رنگ لے ۔ ۔ ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (بیورورپورٹ)برطانوی ماہرین نے بالوں کو رنگنے والے ہیرڈائی کلر میں موجود خطرناک کیمیکل کو جلد کے مختلف قسم کے سرطان کا موجب قرار دیدیا ہے ۔ماہرین کے مطابق گھروں میں اور بیوٹی سیلون میں استعمال ہونے والے ہیرڈائی میں خطرناک قسم کے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو مضر صحت ہیں اس سے مرد و خواتین دونوں کو مختلف قسم کے سرطان ہونے کا خدشہ لاحق ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہر تین میں سے ایک خاتون اور ہر دس میں سے ایک مرد روزانہ کی بنیاد پر ہیرڈائی کلر کا استعمال کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو سرطان ہونے کا خطرہ دوگنا ہو جاتا ہے۔ اس سے قبل بھی ہیرڈائی کی صحت پر مضر اثرات کے پیش نظر اس پر برطانیہ میں پابندی عائد کی گئی تھی جس کے مطابق ماہرین نے یہ دعوی کیا تھا کہ اس میں استعمال ہونے والے کیمیکل مضر صحت نہیں۔ حالیہ تحقیق ماہرین نے پھر اسے صحت کے لئے خطرناک قرار دے دیا ہے ماہرین کے مطابق برطانیہ میں ہر سال مرد و خواتین تین سو اکتیس ملین پاﺅنڈ ہیرڈائی پر لگاتے ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت