انتخابات کا التواءکسی صورت قبول نہیں :میاں افتخار

انتخابات کا التواءکسی صورت قبول نہیں :میاں افتخار
انتخابات کا التواءکسی صورت قبول نہیں :میاں افتخار

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ جمہوریت دشمن عناصر کی خواہش ہے کہ موجودہ حالات کا بہانہ بنا کر انتخابات کے انعقاد کو ملتوی کیا جائے تاہم اے این پی کو کسی صورت انتخابات کا التواءقبول نہیں ہے۔ پشاور میں سوات پریس کلب کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان اور عراق میں جنگ کے باوجود انتخابات ہوسکتے ہیں تو پاکستان میں انتخابات ملتوی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مالاکنڈ میں دہشت گردوں سے مذاکرات کئے گئے تاہم بدقسمتی سے دہشت گردوں کی ہٹ دھرمی کے باعث مذاکرات ناکام ہوئے جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے باوجود صوبے میں اپنا ٹی وی چینل کھولنے کیلئے دشواری کا سامنا ہے۔

مزید : پشاور