پنجاب پولیس ’ٹھیکے‘ پر بوڑھے فوجیوں کے سپرد

پنجاب پولیس ’ٹھیکے‘ پر بوڑھے فوجیوں کے سپرد
پنجاب پولیس ’ٹھیکے‘ پر بوڑھے فوجیوں کے سپرد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پنجاب نے شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کیلئے 40 سال سے زائد عمر کے ریٹائرڈ فوجی سپاہیوں کو پولیس میں بھرتی کر لیا ہے اور مزید بھرتیاں بھی جاری ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ پولیس میں بھرتی کئے جانے والے ریٹائر فوجی سپاہیوں کو بیلٹ نمبر الاٹ کئے جارہے ہیں، کم ازکم مڈل پاس ریٹائرڈ فوجی سپاہیوں کو 13 ہزار 200 روپے ماہاہ تنخواہ اور دیگر مراعات کے ساتھ عارضی ملازمت ملے گی۔ محکمہ پولیس کے مطابق بہتر کارکردگی پر ان کے ایک سالہ کنٹریکٹ میں توسیع ہوسکے گی۔ سول بے روزگار نوجوانوں نے ریٹائرڈ فوجیوں کی پولیس میں بھرتی پر شدیدتحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس