زرداری، رہو بھاری ، ہم تمہارے ساتھ ہیں :ق لیگ

زرداری، رہو بھاری ، ہم تمہارے ساتھ ہیں :ق لیگ
زرداری، رہو بھاری ، ہم تمہارے ساتھ ہیں :ق لیگ

  

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے مفاہمتی پالیسی جاری رہے گی، حکومت کسی سے بلیک میل نہ ہو۔حلقہ این اے 105گجرات میں سابق ناظمین اور کونسلرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو لاہور کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتااور ان کے تمام منصوبے شیخ چلی کی طرح ہی ہوتے ہیں ۔ ان کی نہ تو کوئی سوچ ہے نہ ہی کوئی ٹیم اور نہ ہی کوئی ویزن۔ آشیانہ ہاو¿سنگ سکیم، سستی روٹی سکیم، دانش سکول اور اب ستر ارب روپے جنگلہ بس سکیم پر ضائع کر دیے گئے ہیں ۔ جس کا پنجاب کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ اقتدار ملا تو وہ پہلے چودہ کامیاب منصوبوں کی طرح مزید ایسے کام کر جائیں گے جو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس