سینچوریں ٹیسٹ میں پاکستان فالوآن کا شکار ، دوسری اننگز کی پہلی وکٹ بھی ’ انڈے ‘ پر گری
سینچورین (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستانی کرکٹ کی ’چٹانیں ‘ ریت کی دیوار کی طرح گرتے ہوئے پوری عمارت 156 رنز پر ڈھیر اور پاکستان فالو آن کا شکار ہو گیا۔ اس میچ کی خاص بات جنوبی افریقہ کے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کائل ایبٹ نے سات وکٹیں لیں ، دوسری اننگ میں بھی پاکستان کی محمد حفیظ پہلی ہی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔سپر سپورٹس پارک سنچورین میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 409 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 156 رنز بنا سکی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈویلیئرز 121 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کے راحت علی نے 6، احسان عادل نے 2 اور یونس خان نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا اور صرف 156 رنز بنا کر پوری ٹیم آﺅٹ ہو گئی۔ مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے کیل ایبوٹ نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور صرف 29 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں۔ بی بی سی کے مطابق دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر چودہ رنز بنائے اور یونس خان اور اظہر علی موجود ہیں۔کھیل کے دوسرے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم چار سو نو رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی اور پاکستان کی پوری ٹیم 156 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور عمران فرحت نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں افتتاحی بلے باز 56 کے مجموعی سکور پر آو¿ٹ ہو گئے۔ اس کے بعد اظہر علی بھی 56 کے مجموعی سکور پر چھ رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔کپتان مصباح الحق دس رنز بنا کر کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔اس کے بعد اسد شفیق چھ اور سرفراز احمد سترہ رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے اور اس بعد آنے والے بلے باز سعید اجمل پہلی ہی گیند پر صفر رنز پر آو¿ٹ ہو گئے۔پاکستان کی اننگز میں یونس خان تیس رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ایبٹ نے سات وکٹیں حاصل کیں۔اس سے پہلے کھیل کے پہلے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو چونتیس رنز بنائے تھے۔کھیل کے دوسرے دن جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئر نے پندرہ چوکوں کی مدد سے ایک سو اکیس رنز بنائے اور راحت علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہو گئے۔فلینڈر نے چوہر رنز بنائے اور محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ نے تیرہ چوکوں کی مدد سے بانوے جبکہ ڈوپلیس نے چھ چوکوں کی مدد سے انتیس رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے راحت علی نے چھ اور احسان عادل نے دو اور یونس خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔جمعہ کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو اس کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف تیرہ رنز کے مجموعی سکور پر پیٹرسن دس رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔اڑتیس رنز کے مجموعی سکور پر جنوبی افریقہ کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب گریم سمتھ پانچ رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور ڈوپلیس نے تیسری وکٹ کی شراکت کے لیے انھہتر رنز بنائے۔تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں جنوبی افریقہ کی دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دو سو گیارہ رنز سے شکست دی تھی۔کیپ ٹاو¿ن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو چار وکٹوں سے ہرایا تھا۔