تعزیت بھی ،سیاست بھی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ کے رہنما نوازشریف نے کہا ہے کہ سانحہ کیرانی حکومت کی غفلت کے باعث پیش آیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رحمان ملک نے بلوچستان میں کاروائی کے احکامات کیوں نہیں دیئے۔ ڈاکٹر علی حیدر کے قتل پر اہل خانہ سے تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا موجودہ دور محفوظ نہیں رہا۔ سانحہ کیرانی حکومت کی غفلت سے پیش آیا۔ نواز شریف نے ڈاکٹر علی حیدر کے والد کو یقین دلایا کہ شہباز شریف کیس میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں آئینی حکومت ہے۔ رحمان ملک نے بلوچستان میں کارروائی کا حکم کیوں نہیں دیا؟۔ انہوںنے کہا غم کی اس گھڑی میں ڈاکٹر علی حیدر کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔جلد ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا ئیںگے۔