ہمارے استعفےٰ قبول کرو،متحدہ کا پیپلز پارٹی سے مطالبہ

ہمارے استعفےٰ قبول کرو،متحدہ کا پیپلز پارٹی سے مطالبہ
ہمارے استعفےٰ قبول کرو،متحدہ کا پیپلز پارٹی سے مطالبہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزراءاور مشیروں کے استعفے فی الفور منظور کئے جائیں۔ رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعلامیے کے مطابق سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر کا تقرر کیا جائے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ متحدہ کے ارکان کو سندھ اسمبلی، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن بینچز الاٹ کی جائیں۔ ایم کیو ایم پہلے بھی حکومت کے عوامی مفادات کے منافی اقدامات کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہے اور اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر بھی عوامی مسائل کیلئے آواز اٹھاتی رہے گی۔

مزید : کراچی