جماعت اسلامی نے جے یو آئی کی دعوت قبول کرلی

جماعت اسلامی نے جے یو آئی کی دعوت قبول کرلی
جماعت اسلامی نے جے یو آئی کی دعوت قبول کرلی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی نے فاٹا میں امن کے لیے بلائی گئی مولانا فضل الرحمان کی آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت قبول کرلی ہے۔ جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر منور حسن سے ملاقات کی اور اٹھائیس فروری کو اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جس پر منور حسن نے ان کو شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے امن کے ساتھ پورے ملک کا امن وابستہ ہے اوراس کے امن کے لیے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ فاٹا کا جرگہ چاہتا ہے کہ قومی قیادت سے ملاقات کرے اس حوالے سے تمام سیاسی اکابرین کو اٹھائیس فروری کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے سواکوئی راستہ نہیںہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے بھی پچیس فروری کو ملاقات ہوگی۔ طالبان کی مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب دینا چاہیے۔ امن کے لیے مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔امیر جماعت اسلامی منور حسن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اس کانفرنس میں ضرور شریک ہو گی امن کی کوشش کو کامیاب ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے جان و مال کی ذمہ داری حکومت پرعائد ہوتی ہے۔

مزید : لاہور