حقانی غدار ہے،امریکی دباﺅ پر چھوڑا گیا،فوج بھی خاموش رہی :شیخ رشید

حقانی غدار ہے،امریکی دباﺅ پر چھوڑا گیا،فوج بھی خاموش رہی :شیخ رشید
حقانی غدار ہے،امریکی دباﺅ پر چھوڑا گیا،فوج بھی خاموش رہی :شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میمو سکینڈل کے مرکزی کردار حسین حقانی امریکی سفیر اور پاکستان کا غدار ہے جسے امریکی دباﺅ پر چھوڑ دیا گیا۔دنیا نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے پہلی بار ایسا کیا کہ جس کو غدار کہا اسی ہی کو ملک سے بھاگنے کے لیے جہاز میں چڑھنے دیا ۔جس جہاز میں حسین حقانی کا خاندان بیرون ملک جا رہا تھا فوج کو اس کا بھی علم تھا ۔ اگر وہ حکومت میں ہوتے تو میمو گیٹ سکینڈل پر امریکہ کے سامنے کھڑے ہو جاتے اور یہ کیس امریکہ کے گلے پڑ جاتا کیو نکہ اس میں امریکہ کے ٹاپ سٹار ملوث تھے اس لیے وہ انڈر پریشر تھا اور میڈ یا کا بھی دباﺅ تھا لیکن ہمارے حکمران اس معاملے پر خود ہی امریکی پریشر میں آگئے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں ٹوٹنے کے بعد کبوتر اڑھ کر ادھر ادھر جائیں گے جن میں سے بعض کبوتروں کو پلیٹ فارم مل جائیں گے جبکہ کچھ کبوتر وں کو پلیٹ فارم بھی نہیں ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بعض کبوتر اتنے سمجھ دار ہو تے ہیں کہ پور ے کے پورے پنجرے لے کر اڑ جاتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت بہت ہی سمجھ دار انسان ہیں اس لیے وہ کبھی بھی تیر کے نشان پر انتخابات نہیں لڑیں گے ۔ چوہدری برادران کو چاہیے کہ ایم کیو ایم کی طرح یو ٹرن لے لیں ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا سندھ لوکل گورئمنٹ آرڈیننس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کا فائدہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں اٹھائیں گی۔متحدہ کا موقف ہو گا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ لوکل گور ئمنٹ آرڈیننس پر انہیں دھوکا دیا جبکہ پیپلز پارٹی اس سے پورے سندھ میں ہمدردی بٹورے گی۔انہوں نے کہا کہ راجہ پر ویز اشرف نے ایک نجومی کو ہاتھ دکھایا جس پر وہ پہلے ہنسا اور پھر رو پڑا۔ اس کی رونے اور ہنسنے کی وجہ پوچھی گئی تو بولاکہ راجہ پر ویز اشرف بہت نام کمائیں گے لیکن جس دن سچ بولنا شرو ع کیا تو یہ ان کا آخری دن ہو گا ۔راجہ پرویز اشرف رینٹل لوٹ مار کا نشان ہیں۔موجو دہ حکومت نے خود بھی کھا یا اور دوسروں کو بھی کھانے کا موقع دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب حکومت چاہتی تو سستی روٹی سکیم اور میٹرو بس کے منصوبوں کی جگہ بجلی فراہم کر کے فیصل آباد کی انڈسٹری چلا سکتی تھی جس سے لاکھوں گھروں کے چولہے جلتے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے سارے ادارے تباہ ہو گئے ہیں آج نہ جہاز اڑ رہے ہیں ا ور نہ ہی ٹرین چل رہی ہے۔اے این پی کے وزیر ریلوے نے ادارے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ باچا خان کی تعلیمات تھیں کہ انگریزوں کے خلاف آخری دم تک لڑنا ہے جس پر عمل پیرا ہوکر آج انگریزوں کی آخری نشانی ریلوے کو تباہ کیا جارہا ہے۔ 

مزید :

قومی -